پولینڈ میں میئر پر چندہ مہم کے دوران چاقو سے حملہ

پولینڈ کے شہر جی ڈیسنک کے میئر پر چندہ مہم کے دوران ایک شخص نے تیز دھار آلے سے حملہ کردیا، جس کے بعد میئر کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولینڈ کے شہر جی ڈیسنک کے میئر پر چندہ مہم کے دوران ایک شخص نے تیز دھار آلے سے حملہ کردیا، جس کے بعد میئر کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میئر ایک تقریب میں اسٹیج پر موجود تھے کہ ان پر چاقو سے وار کیے گئے، حملے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

جی ڈیسنک میں خیراتی رقم جمع کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں سیکڑوں افراد شریک تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے اسٹیج پر چلا کر کہا کہ سوک پلیٹ فارم پارٹی کی حکومت میں اسے قید کی سزا کاٹنی پڑی۔

واضح رہے کہ مئیر پاؤل ایڈم پہلے اسی پارٹی میں تھے اور ان کا ملزم کی قید سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔

News Code 1887284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =