ایف بی آئی نے ٹرمپ کے روس سے روابط ہونے کی تفتیش کی، نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آئی نے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اس شبہے پر تحقیقات شروع کی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ، روس کے لیے کام تو نہیں کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آئی نے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اس شبہے پر تحقیقات شروع کی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ، روس کے لیے کام تو نہیں کر رہے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیش کاروں کو ٹرمپ کے حوالے سے شبہات اس وقت زیادہ بڑھ گئے جب 2016 میں انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے روس سے تعلقات پر خبریں منظر پر آئیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اسپیشل کاوٌنسل رابرٹ میولر نے ٹرمپ کے حوالے سے انکوائری کی ذمہ داری اس وقت ذمہ لی جب ایف بی آئی عہدیداروں نے چند روز قبل ہی اس کا آغاز کر دیا تھا اور میولر کی یہ انکوائری 2016 کے انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے وسیع پیمانے پر ہورہی تھی۔

علاوہ ازیں 2016 میں امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی اور انتخابی مہم میں روسی مداخلت پر بھی تفتیش شروع کی گئی تھی اور کئی عہدیداروں کو باقاعدہ ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور متحدہ عرب امارات میں ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے معاونین کے درمیان ملاقات کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

News Code 1887248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =