میکسیکو میں ایندھن کی کمی کے باعث پولیس کا سائیکل پر گشت

میکسیکو میں ایندھن کی کمی کے باعث پولیس نے گاڑیوں کی بجائے گھوڑوں اور سائیکل کا استعمال شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں ایندھن کی کمی کے باعث پولیس نے گاڑیوں کی بجائے گھوڑوں اور سائیکل کا استعمال شروع کردیا ہے۔

میکسیکو کے کئی شہروں میں ان دنوں ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث نہ صرف عوام کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ ریاستی اداروں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم ڈیوٹی تو پھر بھی نبھانی ہی پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میکسیکو کے شہر نساہوالکویوت میں پولیس ڈپارٹمنٹ نے اہلکاروں کو ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے سائیکلیں اور گھوڑے دے دیئے ہیں۔ پولیس اہلکار گاڑیوں اور بائیکس کے بجائے سائیکل اور گھوڑوں پر سوار ہوکر سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔

News Code 1887243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =