آصف سعید کھوسہ پاکستان کے اگلے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار رواں ماہ 17 جنوری کو ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار رواں ماہ 17 جنوری کو ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، وہ اپنی تعلیمی قابلیت اور سب سے زیادہ فیصلے تحریر کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔

انہیں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے سے شہرت ملی جبکہ سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تو جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی سفارش کی تھی۔

20 سال تک وکالت جاری رکھنے کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 مئی 1998 میں لاہور ہائیکورٹ جبکہ 2010 میں سپریم کورٹ کے جج منتخب ہوئے۔

موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری کو ریٹائر ہوجائیں گے، جس کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس کے عہدے پر 3 سو 47 دن تک فائز رہنے کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ رواں سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ ان کے بعد جسٹس گلزار احمد اس عہدہ پر فائز ہوں گے اور وہ یکم فروری 2022 تک چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

News Code 1887241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =