بھارتی آرمی چیف کی فوج کے جوانوں کو انوکھی نصیحت

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے فوج کے جوانوں کو نصیحت کی کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران فلمی ستاروں کے نام والی خواتیں سے بالکل دوستی نہ کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے فوج کے جوانوں کو نصیحت کی کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران فلمی ستاروں کے نام والی خواتیں سے بالکل دوستی نہ کریں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جنرل نے جوانوں کو کترینہ کیف،پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور سے دوستی نہ کرنے نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک پر کترینہ،پریانکا یا کرینہ نظر آئیں تو ان سے دوستی مت کیجیے گا کیونکہ ایسا عمل کرکے آپ دھوکا کھا جائیں گے۔ جنرل بپن راوت نے کہا کہ فلمی ستارے آپ سے دوستی کیوں کریں گے؟ فلمی ستارے کسی بھی ٹام، ڈک اور ہیری سے دوستی کرنے کے خواہش مند نہیں ہوتے۔

News Code 1887240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =