پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی جنرل اسمبلی کی صدر سے ملاقات

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا سے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا سے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے ملاقات کی ہے۔

جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپینوزا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں، ملاقات میں جنرل اسمبلی کی صدر کے دورۂ پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ ماریہ فرنینڈا اسپینوزا اگلے ہفتے دورہ ٔپاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی۔

ملیحہ لودھی کےمطابق دورۂ پاکستان کے دوران جنرل اسمبلی کی صدر کو علاقائی معاملات اور کشمیر کی صورت حال سےآگاہ کیا جائے گا۔

News Code 1887226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =