پارلیمنٹ کے نمائندوں کو بجٹ کی منظوری اور جائزہ لینے میں قومی مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں پر زوردیا ہے کہ وہ بجٹ کی منظوری اور جائزہ لینے میں قومی مفادات کو مدنظر رکھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین ابو ترابی فرد کی امامت میںم نعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ خطیب نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں پر زوردیا ہے کہ وہ بجٹ کی منظوری اور جائزہ لینے میں قومی مفادات کو مدنظر رکھیں۔

خطیب جمعہ نے پارلیمنٹ میں سن 1398 ہجری شمسی کے بجٹ پر بحث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ملک کی ترقی اور پیشرفت کے نقشہ راہ کو مشخص کیا جاتا ہے لہذا پارلیمنٹ کے نمائندوں کو چاہیے کہ وہ قومی بجٹ کی منظوری میں قومی مفادات کے تحفظ کو مد نظر رکھیں۔

خطیب جمعہ نے خطے میں اسلامی محاذ کی پائداری اور استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے استقامت اور پائداری کے ذریعہ عالمی سامراجی طاقتوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور امریکہ اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود خطے میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگيا ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ چھیڑ رکھی ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم اس جنگ میں بھی کامیاب ہوجائےگي۔  انھوں نے کہا کہ ہمیں سامراجی طاقتوں پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے عمل صالح کی اشد ضرورت ہے اور عمل صالح ہی ایک ایسا عمل ہے جس کی بدولت اللہ تعالی ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرےگا۔

News Code 1887203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =