افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 21 سیکورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں درجنوں سیکورٹی اہلکار ہلاک اور فورسز کی کارروائیوں میں طالبان کے متعدد شدت پسند مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں درجنوں سیکورٹی اہلکار ہلاک اور فورسز کی کارروائیوں میں طالبان کے متعدد شدت پسند مارے گئے ہیں۔

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امن مذاکرات کے ساتھ ساتھ  فریقین میں خونریز جھڑپیں  ہوئی ہیں۔ افغان حکام نے طالبان کے حملوں میں 21 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات میں متعدد اہلکار زخمی بھی  ہوئے، مغربی صوبے بدغیث کے گورنر کے ترجمان جمشید شاہابی کے مطابق طالبان کے حملے میں 6 پولیس اہلکار مارے گئے جب کہ شمالی صوبے بغلان کے کونسل رکن شمس الحق نے 7  پولیس اہلکاروں کی عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

صوبہ تخار میں بھی طالبان نے 8 پولیس اہلکاروں کو گولی  مار کرموت کے گھاٹ اتار دیا، قندوز صوبے میں مختلف سیکورٹی چیک پوائنٹس پر حملوں میں متعدد پولیس اور فوجی مارے گئے۔ طالبان نے مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب بلخ صوبے میں پولیس سے جھڑپوں میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 25 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، صوبائی پولیس کا کہنا ہے کہ چہار بولاک میں پولیس کی کارروائی کے دوران جھڑپ میں گروہ کے سرغنہ مولوی بدر ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

News Code 1887199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =