دنیا میں جاپان کا پاسپورٹ طاقتور ترین ہے

پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق جاپان کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار پایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق جاپان کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار پایا ہے۔ انڈیکس کے مطابق جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو 190 ممالک میں بغیر ویزا یا آن آرائیول ویزا کی سہولت حاصل ہے۔

درجہ بندی کے مطابق سنگاپور اور جنوبی کوریا 189 ممالک جبکہ فرانس اور جرمنی کے پاسپورٹ ہولڈر 188 ممالک میں ویزا فری انٹری دے سکتے ہیں۔ ان پانچ ممالک کے بعد چھٹے نمبر پر امریکہ ہے جس کے پاسپورٹ کے حامل 185 ممالک میں بغیر ویزا یا آن آرائیول انٹری پاسکتے ہیں۔ امریکہ کے بعد فہرست میں شامل ممالک میں پرتگال،آسٹریا، نیدرلینڈ،ناروے اور برطانیہ شامل ہیں۔

دنیا میں تیزی سے اقتصادی ترقی کے حامل ملک چین کا درجہ بندی میں 69 واں نمبر ہے،اس کے شہری 74 ممالک بغیر ویزا کے داخل ہوسکتے ہیں۔

پاسپورٹ انڈیکس ویب سائٹ کی درجہ بندی کے مطابق بھارت کی پوزیشن 79 یعنی چین سے 10 درجہ کم ہے،اس کے پاسپورٹ ہولڈرز 61 ممالک میں بغیر ویزا انٹری لے سکتے ہیں۔ پاکستان کا پاسپورٹ مجموعی طور پر فہرست میں شامل 199 ممالک میں 195 نمبر پر ہے۔ پاسپورٹ درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن 102 ہے جبکہ گرین پاسپورٹ ہولڈرز 33 ممالک میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکتے ہیں۔

فہرست میں شامل آخری 4 ممالک صومالیہ،شامل، افغانستان اور عراق کے شہری صرف 30 ممالک میں بغیر ویزا انٹری دے سکتے ہیں۔

News Code 1887182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =