پاکستان کو بڑے بڑے لوگ نقصان پہنچا رہے ہیں

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب آدمی نے ملک کا کوئی نقصان نہیں کیا بلکہ سارے بڑے بڑے لوگ ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے  ہوئے کہا ہے کہ غریب آدمی نے ملک کا کوئی نقصان نہیں کیا بلکہ سارے بڑے بڑے لوگ ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ملک بھر میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے عدالت کو بتایا کہ کے پی کے میں جنگلات اراضی کی حدبندی جاری ہے، ایبٹ آباد کی 984 کنال جنگلات اراضی واگزار کروا رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں جنگلات کی زمین پر قبضہ نہیں۔ جس پر صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے عدالت کے روبرو کہا کہ لسبیلہ میں 200 روپے ایکٹر پر اراضی دی گئی ہے، میں بلوچستان سے تعلق رکھتا ہوں اس لئے مجھے معلوم ہے۔

سندھ حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ میں 17 ہزار ایکڑ اراضی واگزار کروا لی ہے، حدبندی اور سروے کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یقین نہیں آتا کہ سندھ میں قبضہ واگزار ہو گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ غریب آدمی نے ملک کا کوئی نقصان نہیں کیا، سارے بڑے بڑے لوگ ملک کا نقصان کر رہے ہیں، ایک دن آئے گا جب قانون کی حکمرانی ہوگی۔

News Code 1887178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =