بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی خاتون جاں بحق

پاکستانی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرولپر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے جس میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے جس میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نےایل او سی پر شاہ کوٹ سیکٹر میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپاکستانی فوج کے  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں بھارت فوج کی بلااشتعال فائرنگ میں انسانی جان کے ضیاع کی مذمت کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوئیں۔

News Code 1887170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =