آسٹریلیا نے سعودی عرب کے مظالم سے فرار رکنے والی لڑکی کو پناہ گزیں کا درجہ دیدیا

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے سعودی رعب کے مظالم سے بھاگ کر تھائی لینڈ پہنچنے والی سعودی لڑکی رہاف محمد القنون کو سیاسی پناہ دینے کی درخواست دی جسے آسٹریلیا نے منظور کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے سعودی رعب کے مظالم سے بھاگ کر تھائی لینڈ پہنچنے والی سعودی لڑکی رہاف محمد القنون کو سیاسی پناہ دینے کی درخواست دی جسے آسٹریلیا نے منظور کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا نے اقوام متحدہ کی تارکین وطن کی ایجنسی UNHCR  کی درخواست قبول کرتے ہوئے 18 سالہ سعودی لڑکی رہاف قونن کو قانونی کارروائی کے بعد شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ رہاف قونن چند روز قبل کویت سے فرار ہو کر بنکاک پہنچی تھی جہاں سے اسے آسٹریلیا جانا تھا تاہم امیگریشن نے پاسپورٹ ضبط کرکے لڑکی کو واپس سعودی عرب والدین کے پاس بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی۔رہاف نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے خود کو ایئرپورٹ کے ہوٹل کے کمرے میں بند کرلیا اورسماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر پوری کہانی بیان کردی جس پر سوشل میڈیا پر رہاف کو کافی حمایت ملی اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے مداخلت کی۔

News Code 1887163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =