بحیرہ اسود میں کارگو کشتی ڈوبنے سے6 افراد ہلاک

ترکی میں بحیرہ اسود میں کارگو کشتی ڈوبنے سے6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سات افراد کو امدادی ٹیموں نے بچالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں بحیرہ اسود میں کارگو کشتی ڈوبنے سے6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سات افراد کو امدادی ٹیموں نے بچالیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق ترکی کے سمندر میں پانامہ کی کارگو کشتی حادثے کا شکار ہوئی ۔کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام عملے کے افراد ہیں۔ ترک ریسکیو حکام نے عملے کے سات افراد کو بچالیا ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حادثے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

News Code 1887114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha