پاکستانی سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی سے بلاول بھٹو زرداری کا نام نکالنے کا حکم

پاکستان سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی جے آئی ٹی سے بلاول بھٹو زرداری کا نام نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی جے آئی ٹی سے بلاول بھٹو زرداری کا نام نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو کو معاملے میں کیوں ملوث کیا؟ کس کے کہنے پر بلاول کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، چیف جسٹس بلاول بھٹو نے پاکستان میں آکر ایسا کیا کردیا،بلاول صرف اپنی ماں کا مشن آگے بڑھا رہا ہے، بلاول اور فاروق ایچ نائیک کے حوالے سے جے آئی ٹی سے جواب لیں گے۔

News Code 1887100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =