سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے کام پر پابندی عائد

سعودی عرب نے آج سے مزید 5 شعبوں میں غیر ملکی تارکین وطن کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے آج سے  مزید 5 شعبوں میں غیر ملکی تارکین وطن کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی امور کے مطابق ان شعبوں کی مکمل سعودائزیشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ اب طبی آلات، تعمیراتی سامان، گاڑیوں کے پرزہ جات، قالین اور مٹھائیوں کی دکانوں میں غیر ملکی کام نہیں کرسکیں گے۔

News Code 1887093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =