دھمکی کا جواب دھمکی /قرارداد 1929 کا خاتمہ ہوگيا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی کا جواب دھمکی ہی ہوتا ہے امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ قرارداد 1929 کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی صفحہ  پرامریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی کا جواب دھمکی سے ہی دیا جاتا ہے امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ قرارداد 1929 کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کا فضا میں بھیجنا یا ایران کا دفاعی میزائل سسٹم قرارداد 2231 کے مطابق ہے امریکہ نے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے اور امریکہ دوسروں کو نصیحت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

News Code 1887011

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =