کراچی میں رینجرز نے سائبر کرائم میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرلیا

پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شہری کی شکایت پر کراچی کے علاقے کورنگی، گلشن اقبال اور سرجانی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو جھانسا دے کر رقم بٹورنے والا 10 رکنی گروہ پکڑا گیا۔ترجمان کے مطابق شہری نے گاڑیاں خریدنے کیلئے 11 لاکھ روپے آن لائن گروہ کو اداکئے تاہم رقم کی ادائیگی کے بعد ملزم فون بند کر کے روپوش ہوگئے تھے۔ترجمان رینجرز کے مطابق فون نمبرز اور انٹیلی جنس معلومات کے ذریعہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

News Code 1886966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =