سعودی عرب،  پاکستان میں بڑی انویسٹمنٹ کرنے والا ہے

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے انکشاف کیاہے کہ سعودی عرب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ کرنے والا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ سعودی عرب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ کرنے والا ہے۔ اسد عمر نے کہا گیند ہمارے کورٹ میں ہے، صرف اگلے ہفتے کابینہ نے منظوری دینی ہے اور ہم باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔اسد عمر کامزید کہنا تھا کہ انھیں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے پیغامات بھی مل رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ  ولی عہد محمد بن سلمان کے معاملات میں تیزی کیلیے مسلسل پیغام وصول ہو رہے ہیں۔ پاکستانی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل سعودی عرب پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط پاکستان نے وصول کرلی ہے۔

News Code 1886962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =