برطانیہ کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملے میں 3 افراد زخمی

برطانیہ کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے مسلح شخص کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے مسلح شخص کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے جس کا آبائی تعلق صومالیہ سے ہے۔ واقعہ مانچسٹر کے وکٹوریا ٹرین اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں ملزم نے چاقو کے وار سے 3 افراد کو زخمی کر دیا، زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی دہشت گردی کے تناظر میں تفتیش کی جارہی ہے۔

News Code 1886958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =