نئے سال کے جشن کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگا

دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ میں مقامی وقت کے مطابق 12 بجتے ہی آکلینڈ ہاربر برج پر آتش بازی کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ میں مقامی وقت کے مطابق 12 بجتے ہی آکلینڈ ہاربر برج پر آتش بازی کی جائے گی۔ جس کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال کا جشن منایاجائے گا۔جاپان میں لوگ نئے سال کی آمدپر عبادت گاہوں کا رخ کریں گے ، شمالی اور جنوبی کوریا میں لیزر شو اور فائر ورکس جبکہ ہانگ کانگ، بیجنگ، تائپے میں بھی آتش بازی کی جائے گی۔ دبئی، ماسکو، ایتھنز ، برلن ، پیرس، لندن، نیویارک اور میکسیکو سٹی میں بھی شاندار آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھے گا۔

News Code 1886899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =