شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق چیف آف پروٹوکول وزارت خارجہ قطر نے وزیر خارجہ شاہ محمود کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سفیر ابراہیم یوسف فخر اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی وزیراعظم ،نائب وزیراعظم قطر سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات میں پاکستان قطر تعاون بڑھانے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال ،افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو ہوگی۔

News Code 1886871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =