بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، وزیر اعظم حسینہ واجد کے چوتھی بار جیت کے امکانات واضح ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، وزیر اعظم حسینہ واجد کے چوتھی بار جیت کے امکانات واضح ہیں۔  اطلاعات کے مطابق عوامی لیگ کی سربراہ حسینہ واجد چوتھی باروزارت عظمیٰ کاعہدہ حاصل کرنےکی دوڑمیں شامل ہیں ۔ اس کا مقابلہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی زیرقیادت قائم اتحادسےمقابلہ ہے، 3 سونشستوں والی پارلیمان میں حسینہ واجدکوچوتھی بارحکومت بنانےکیلیے151سیٹیں درکار ہیں۔عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے 6لاکھ اہلکارتعینات کئے گئے ہیں،مختلف شہروں میں ہفتےکی شام سےموبائل فون سروس بھی معطل کی گئی ہے۔ انتخابات کااعلان کیےجانےکےبعدسےاپوزیشن کے15ہزارسےزائدکارکن گرفتار ہو چکےہیں جبکہ بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے17رہنماؤں کوعدالتوں کی جانب سےنااہل قرار دیا جا چکا ہے۔

News Code 1886870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =