گوجرانوالہ میں کارسے 3افراد کی لاشیں  برآمد

پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں کارسے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں باپ ،بیٹا اور ڈرائیور شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں کارسے 3افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں باپ ،بیٹا اور ڈرائیور شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ پکا قلعہ کے رہائشی نیاز احمد، ان کا وکیل بیٹا احمد اور ڈرائیور فیض کاروبار کے سلسلے میں کرائے کی کار میں کل صبح سیالکوٹ گئے تھے ۔ ان کی لاشیں رات ڈسکہ کے علاقے دھرم کوٹ میں گاڑی سے ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔ باپ بیٹے کی لاشیں سیٹوں پر جبکہ ڈرائیور کی لاش ڈکی میں تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول کو سیالکوٹ کی پارٹی سے ڈیڑھ کروڑ روپے لینے تھے ۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نامعلوم شخص لاشیں ٹھکانے لگانے جارہا تھا کہ دھرم کوٹ میں ٹریفک بلاک دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

News Code 1886842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =