پاکستان میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر پشاور میں ایک جوان نے گھرمیں فائرنگ کرکے باپ ، ،چچا اور تین بھائیوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں ایک جوان نے گھرمیں فائرنگ کرکے باپ ، ،چچا اور تین بھائیوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق پشاورکے علاقے بابا تہکال میں  24 سالہ عبداللہ نے گھرمیں فائرنگ کرکے والد، چچا اور3 بھائیوں کو قتل کردیا جس کے بعد قاتل نے خود بھی خودکشی کرلی۔ایس پی کینٹ وسیم ریاض  کے مطابق افسوسناک واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے، فائرنگ کرنے والے 24 سالہ عبداللہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1886784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =