پاکستانی وزیر خارجہ چین پہنچ گئے

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود شاہ محمود قریشی 3 دنوں پر مشتمل اپنے 4 ملکی دورے میں افغانستان اور ایران کے بعد چین پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود شاہ محمود قریشی 3 دنوں پر مشتمل اپنے 4 ملکی دورے میں افغانستان اور ایران کے بعد چین پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ دورہ چین کے دوران وزیر خارجہ کی اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں روابط کے فروغ سمیت افغانستان میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

News Code 1886737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =