کابل میں حکومتی کمپاؤنڈ پرحملے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومتی کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومتی کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔افغان حکام نے اس واقعے میں اب تک 43 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور 28 شہری بھی شامل ہیں۔افغان حکام کے مطابق سرکاری کمپاؤنڈ پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی،واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں زیادہ تر شہری ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے ک افغان فورسزکی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آوردہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک حملہ آور دہشت گرد حملے کے آغاز میں کاربم دھماکے میں مارا گیا تھا اس طرح واقعے میں 4حملہ آور ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ شام وزارت عوامی امور کی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا۔

News Code 1886736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =