امریکہ ایران کی توانائیوں سے ڈرتا ہے/  ایرانی قوم مزید استقامت کا مظاہرہ کرےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کی توانائیوں سے امریکہ کے خوفزدہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ماضی کی طرح اپنے اہداف میں ناکام ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کی توانائیوں سے امریکہ کے خوفزدہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ماضی کی طرح اپنے اہداف میں ناکام ہوجائےگا۔

صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ میں سن 1398 ہجری شمسی کے بجٹ کو پیش کیا اور مرحوم آیت اللہ شاہرودی کی وفات پر حوزات علمیہ ، مراجع عظام ، پارلیمنٹ کے نمائندوں اور مرحوم کے اہلخآنہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ۔

صدر حسن روحانی نے نئے عیسوی سال اور حضرت عیسی علیہ السلام  کی مناسبت سے عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی (ع) کا کل، آج اور مستقبل میں خیر و برکت کا باعث ہے اور وہ حضرت امام مہدی موعود کے ظہور کے وقت ظاہر ہوں گے اور ہم مسلمان حضرت عیسی علہیہ السلام پر سلام بھیجتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے خطے اور عالمی سطح پر امریکہ کی غلط پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ریشہ دوانیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایرانی قوم ماضی کی طرح امیرکہ کے تمام منصوبوں کو استقامت اور پائداری کے ساتھ ناکام بنادےگی۔

News Code 1886735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =