مصرمیں 14 دہشت گرد ہلاک

مصر میں صحرائے سینا کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں صحرائے سینا کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مصری وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مصر کے علاقے صحرائے سینا میں آپریشن کیا،اس موقع پر سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان کئی گھنٹے مقابلہ جاری رہا،اس دوران آٹھ شدت پسند مقابلے میں اور چھ فرار ہوتے ہوئے مارے گئے۔ مصری سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ شدت پسند اہم مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

News Code 1886708

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =