برطانوی ايئر پورٹ پر ڈرون اڑانے والا شخص گرفتار

برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرون اڑانے والے برطانیہ کے سابق فوجی اہلکار کو اہلیہ کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرون اڑانے والے برطانیہ کے سابق فوجی اہلکار کو اہلیہ کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا۔ برطانوی پولیس نے کراولی کےعلاقے میں چھاپے مارے اور54 برس کے پال اور اسکی 47 برس کی اہلیہ ایلین کو گزشتہ شب گرفتار کرلیا تھا، ڈرون اڑانے والا برطانیہ کا سابق فوجی پال گائیٹ گیٹ وک ایئرپورٹ سے 3 کلومیٹر دور رہتا ہے۔

واضح رہے کہ ایئر پرٹ کے قریب مشکوک ڈرون کی پرواز کے سبب سکیورٹی کی خاطر گیٹ وک ائیرپورٹ کو 3 روز تک مختلف اوقات میں بند رکھا گیا تھا۔

اس مسئلے کے سبب ایک ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں اور کرسمس کے موقع پر تعطیلات گزارنے کے لیے مختلف مقامات جانیوالے ایک لاکھ 40 ہزار مسافروں کو شدید اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

News Code 1886682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =