انڈونیشیا میں سونامی سے43 افراد ہلاک ، 600 زخمی

انڈونیشیا میں زیرسمندر آتش فشاں پھٹنے سے سونامی کی سمندری لہروں سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں زیرسمندر آتش فشاں پھٹنے سے سونامی کی سمندری لہروں سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انڈونیشیا میں سمندر کے اندر پھٹنے والے آتش فشاں سے تباہی، سونامی کی لہریں قابو سے باہر ہو گئیں جس سے جزیرہ جاوا اور سماٹرا کے کئی ساحلی علاقے متاثر ہوئے اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ سینکڑوں گھر اور عمارتیں سونامی کی وجہ سے تباہ ہو گئیں۔ انڈونیشین حکام کے مطابق آفت سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ  دسمبر 2004 میں آنے والے سونامی سے انڈونیشیا میں ایک لاکھ بیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

News Code 1886680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =