مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کی پولیس نے ام درمان، شمال کردوان اور عطبرہ علاقوں ميں مظاہرین پر آنسو گیس سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے خرطوم کے مضافات میں ام درمان علاقہ میں مظاہرین کو ایک بند گلی میں جمع کرکے ان پر آنسو گیس سے حملہ کردیا۔ مظاہرین مہنگائی کے خلاف اور حکومت کے استعفی کامطالبہ کررہے تھے۔
سوڈان کی پولیس نے ام درمان، شمال کردوان اور عطبرہ علاقوں ميں مظاہرین پر آنسو گیس سے حملہ کیا ہے۔
News ID 1886649
آپ کا تبصرہ