امریکہ کی ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگن نے ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگن نے ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کو تقریباً ساڑے 3 ارب ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس منظوری کے تحت ترکی کو 80 پیٹریاٹ ایم آئی ایم۔104ای گائیڈنس اینہانسڈ میزائل، 60 پی اے سی۔3 میزائل سیگمنٹ اینہانسمنٹ میزائل اور ان کے آلات فروخت کئے جائیں گے۔ پینٹاگن کے مطابق ترکی کو پیٹریاٹ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی فروخت کے حوالے سے امریکی کانگرس کو باقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے یہ منظوری طویل عرصہ کے بعد اور روس کے ساتھ ایس۔400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خرایداری کے معاہدے کے بعد دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے روس کے ساتھ یہ معاہدہ امریکہ سے پیٹریاٹ میزائلوں کی خریداری کی کوششوں میں ناکامی کے بعد کیا تھا۔ امریکی حکام نے ترکی کو روس سے ایس۔ 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خرایداری سے باز رکھنے کی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی کے بعد اسے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

News Code 1886601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =