ایران کا یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں بھر پور حمایت کرنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ عراقچی نے سویڈن کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہےکہ ایران کا یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں بھر پور حمایت اور تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ  سید عباس عراقچی سویڈن کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے سویڈن کے وزير خارجہ سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں ایرانی نائب وزير خارجہ نے یمن میں جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران یمنی یمنی مذاکرات کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

News Code 1886599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =