یمنی فورسز کا سعودیہ کے جنوب میں تین زلزال بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوب میں تین زلزال میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوب میں تین زلزال بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے 2 زلزال 1 نامی بیلسٹک میزائلوں سے نجران کے علاقہ الصوح کو نشانہ بنایا جبکہ تیسرے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے علاقہ العسیر کو نشانہ بنایا ۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز کے میزائل حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب، یمن کے الحدیدہ علاقہ میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی جنگ بندی کے شرائط کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

News Code 1886598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =