ہندوستانی حکومت کا کشمیر میں صدارتی راج نافذ  کرنے کا فیصلہ

ہندوستانی حکومت نے کشمیرمیں 6 ماہ کیلئے صدارتی راج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے کشمیرمیں 6  ماہ کیلئےصدارتی راج نافذ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں ہندوستانی حکومت نے6  ماہ کیلیے صدارتی راج نافذ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی حکومت نے کشمیرکے گورنر ستیا پال ملک کی سفارشات منظور کرنے کے بعد صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کل سے کشمیرمیں 6 ماہ تک کے لیے صدارتی راج نافذ ہوجائےگا۔ صدارتی راج کے نفاذ کے دوران عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا تاہم کشمیر میں عام انتخابات کا اعلان نہ ہونے صورت میں صدارتی راج مزید 6 مہینے کے لیے بڑھایا جاسکتا ہے۔ ادھر کشمیر میں ہندوستانی فوج کا علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن جبکہ کشمیری عوام کا ہندوستانی فوج کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1886570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =