مالدیپ میں سابق صدر کے بینک اکاؤنٹ منجمد

مالدیپ کی عدالت نے کرپشن میں ملوث سابق صدر عبداللہ یاسین کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالدیپ کی عدالت نے کرپشن میں ملوث سابق صدر عبداللہ یاسین کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیئے۔ اطلاعات کے مطابق مالدیپ کی مقامی عدالت نے مالی بے ضابطگیوں کا سامنا کرنے والے سابق صدر عبداللہ یاسین کے قومی بینک اور اسلامی بینک میں موجود تمام کھاتے عدالتی فیصلہ آنے تک منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ صدر عبداللہ یاسین رواں برس ستمبر میں صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سابق صدر کے خلاف سرکاری فنڈ میں خورد برد کرنے کے الزامات کی تفتیش کا آغاز ہوا تھا۔ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے مالدیپ کے انٹیلی جنس ادارے نے پولیس کو بھیجے گئے خط میں تفتیش کا آغاز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ عبداللہ یاسین نے اکاؤنٹ سے غیر قانونی ٹرانزیکشن کرکے انتخابی مہم کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔

News Code 1886490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =