پاکستانی وزیر اعظم کا وہابی دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرنے کا عزم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سکیورٹی پروہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سکیورٹی پروہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر وہابی دہشت گردوں  کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز تربت میں دہشت گردوں کے حملے میں 6 سکویرٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

News Code 1886473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =