کشمیر میں مزید 5 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں مزید5 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں  ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں مزید5 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  ہندوستانی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے خارپورا میں آپریشن کرتے ہوئے 3  علیحدگی پسندوں کوہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے علیحدگی پسندوں میں  ظہور ٹھوکر، عدنان اور منظور شامل ہیں جن کے بارے میں ہندوستانی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا جب کہ عامر احمد، عابد احمد لون عام شہری تھے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق ظہور ٹھوکر حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر تھے جبکہ عدنان اور منظور ان کے ساتھی تھے۔ ظہور ٹھوکر پہلے بھارتی فوج میں تھے لیکن بعد میں نوکری چھوڑ کر علیحدگی پسند تحریک میں شامل ہوگئے۔

News Code 1886466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =