افغانستان میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کا سہ فریقی اجلاس

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ ملکی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےطلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ ملکی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کابل میں پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکرات  میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے شرکت کی۔ تینوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی معاونت کو بروئے کار لا کر افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار کی جائے۔ مذاکرات میں افغانستان کی ترقی کے لئے پاکستان اور چین کی جانب سے مختلف شعبوں میں تکنیکی معاونت کی فراہمی سے متعلق امور پر بحث اور تبادلہ خیال کیا گیا ۔

News Code 1886462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =