ایرانی وزیر خارجہ قطر روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے قطر روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے قطر روانہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ دوحہ فورم  (  2018 Doha Forum    ) کے بین الاقوامی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ ایرانی وزير خارجہ اس اجلاس کے ضمن ميں قطر کے بعض اعلی حکام سے بھی ملاقات  اور گفتگوکریں گے۔ عرب ذرائع کے مطابق جب سعودی عرب ، بحرین اور امارات نے قطر کی بری، بحری اور فضائی سرحدیں بند کرکے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں  ، اس وقت ایران واحد ملک تھا جس نے اپنی سرحدیں قطر کو استعمال کرنے کی اجازت دیدی اور اسطرح قطرکی حکومت اور قطری  شہریوں کو بہت بڑے المناک خطرے سے بچا لیا، اور اس کے بعد ترکی نے بھی قطر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے قطر میں اپنے فوجی تعینات کردیئے تھے۔

News Code 1886461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =