فرانس میں کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والا وہابی دہشت گرد ہلاک

فرانس کی کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل اور12 افراد کو زخمی کرنے والے وہابی دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے اس فائرنگ کی ذمہ د اری داعشن ے قبول کی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل اور12 افراد کو زخمی کرنے والے وہابی دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے اس فائرنگ کی ذمہ د اری داعشن ے قبول کی تھی۔اطلاعات کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنرنے کرسمس مارکیٹ میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والے  29 سالہ حملہ آورشیرف شیکٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔حملہ آورمنگل کے روزاسٹراس برگ کی کرسمس مارکیٹ میں شہریوں پرفائرنگ کرکے زخمی حالت میں فرارہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے والدین اوردو بھائیوں سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت ملزم چاقو اورپستول سے لیس تھا جب کہ اس کے اپارٹمنٹ سے ایک گرنیڈ،  2 رائفل، 4 چھریاں اور شکار کے لیے استعمال ہونے والے 2 تیز دھار چاقو بھی برآمد ہوئے۔ شیرف شیکٹ اسٹراس برگ میں مراکش سے ہجرت کرکے آنے والے ایک گھرانے میں پیدا ہوا، وہ سیکیورٹی اداروں کی ملک کو ممکنہ طور نقصان پہنچانے والے افراد کی ’واچ لسٹ‘ میں شامل تھا۔ ملزم کے خلاف فرانس اورجرمنی میں چوری، ڈکیتی وغیرہ کے 27 مقدمات درج ہیں۔

News Code 1886451

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =