ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بحرینی حکومت سے " نبیل رجب " کو فوری آزاد کرنے کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت سے " نبیل رجب " کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت سے " نبیل رجب " کو فوری طور پر  آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کے ظالم و جابر بادشاہ ، بحرین کی وزارت داخلہ اور بحرین کی وزارت خزانہ کے نام تین خطوط ارسال کئے ہیں جن میں بحرین کی ظالم و جابر حکومت سے نبیل رجب کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ نبیل رجب کو صرف پرامن احتجاج کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ داخلی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے شہریوں کو احتجاج اور نظریات بیان کرنے کاموقع فراہم کرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پرہیز کرے۔

News Code 1886445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =