امریکہ نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا

امریکہ نے پاکستان کوبھی مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست اور بلیک لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کوبھی مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست اور بلیک لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے کہا کہ پاکستان کو بھی بلیک لسٹ اور مذہبی آزادی کے منافی اقدام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ اس نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی کے سلسلے میں امریکہ کو سخت تشویش لاحق ہے۔ امریکی وزير خارجہ نے کہا کہ امریکہ مذہبی آزادی کے خلاف اقدام کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرےگا۔

News Code 1886381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =