پاکستانی صدر سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان کے صدرعارف علوی سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدرعارف علوی سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، جہاں مدینہ کے ڈپٹی گورنرشہزادہ سعود بن خالد، قونصل جنرل پاکستان شہر یار اکبر اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان کے صدارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے صدرعارف علوی روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  پر حاضری دیں گے اوراس کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

News Code 1886326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =