کراچی میں ایک تقریب کے دوران بم دھماکے میں 6 افراد زخمی

پاکستان کے شہر کراچی کے گلستان جوہرعلاقہ میں ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد کی تقریب میں دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے گلستان جوہرعلاقہ  میں ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد کی تقریب میں دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر پرفیوم چوک پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ کریکر کا تھا جس کے ٹکڑے ملے ہیں، دھماکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محفل میلاد کی تقریب میں ہوا، تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، رہنما خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

زخمی ہونے والوں میں خالد مقبول صدیقی کے کوآرڈی نیٹر سمیت دیگر شامل ہیں۔ تقریب میں مردوں سمیت خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

News Code 1886300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =