ہرات میں طالبان کے حملے میں 14 فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان دہشت گردوں کے ایک حملے میں 14افغان فوجی ہلاک ہو گئےجبکہ طالبان نے 21 فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان دہشت گردوں کے ایک حملے میں 14افغان فوجی ہلاک ہو گئےجبکہ طالبان نے 21 فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔ افغانستان کے صوبے ہرات کے صوبائی کونسل رکن نجیب اللہ محیبی کے مطابق طالبان نے گزشتہ رات ضلع شندد میں دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ان چوکیوں پر طالبان اور افغان فوجیوں کے درمیان 6گھنٹےلڑائی جاری رہی، بعد میں فوجی کمک آنے پر طالبان پسپا ہو گئے، تاہم اس سے قبل وہ 21 فوجیوں کو یرغمال بنا چکے تھے۔ اس حملے میں کئی طالبان دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔

News Code 1886252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =