امریکی نمائندے کے دورہ پاکستان  کے دوران 4 طالبان رہنما بھی پاکستان میں موجود تھے

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ اسلام آباد کے دوران 4 طالبان رہنما بھی پاکستان میں موجود تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ اسلام آباد کے دوران 4 طالبان رہنما بھی پاکستان میں موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد 4 دسمبر کو اسلام آباد پہنچے تھے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے قطر میں قائم افغان طالبان کے دفترکے ایک اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی کے دورہ کے دوران افغان طالبان کے 4 رہنما بھی اسلام آباد میں موجود تھے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے افغان طالبان اہلکار کے حوالے سے ہی کہا ہے کہ ان چاروں رہنماؤں میں طالبان کے سعودی عرب میں سابق سفیر شاہ الدین دلاور، صوبہ لوگر کے سابق گورنر ضیاء الرحمان مدنی، سابق سفارت کار سہیل شاہین اور صلاح حنفی شامل ہیں۔

News Code 1886220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =