مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یونیورسٹی کی خاتون ٹیچر کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی شہر نے پیرس کے نواحی علاقے میں یونیورسٹی کے باہر ایک خاتون ٹیچر کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا تھا، 66 سالہ مقتولہ مقامی یونیورسٹی میں انگلش کی ٹیچر تھی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹیچر کے حلق میں چُھرا گھونپ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ، پاکستانی شخص بھی اسی یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے جس میں مقتولہ پڑھاتی تھیں۔ فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 1981 میں پاکستان میں پیدا ہوا تھا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ