عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون کال 30 منٹ تک جاری رہی ، اس دوران وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا بھی موجود تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ، اس موقع پر پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے دونوں میں تبادلہ خیال بھی ہوا۔ عمران خان نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

News Code 1886191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =