مغربی ساحل کے محاذ پر درجنوں سعودی کرائے کے فوجی ہلاک

یمن کے علاقہ مغربی ساحل کے محاذ پر یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے مجرمانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے علاقہ مغربی ساحل کے محاذ پر یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے مجرمانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی درجن سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کو یمن جنگ میں سخت اور تاریخی ناکامی کا سامنا ہے جس کی بنا پر وہ عام شہریوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کررہا ہے۔ عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اب تک یمن میں عورتوں اور مردوں کے علاوہ صرف 85 ہزار بچوں کو بہیمانہ طور پر قتل کیا ہے۔

News Code 1886184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =